لبنان میں بچوں سے زیادتی کےلرزہ خیز واقعات

   

بیروت: لبنان میں ایک نام نہاد “ٹک ٹاکرزگینگ” کے ہاتھوں بچوں سے زیادہ کیواقعات سامنے آنے کے بعد پولیس اور عدلیہ حرکت میں آئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس گینگ کے گرفتار عناصرکے خلاف باقاعدہ مقدمات قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ معاملہ برف کے گولے کی مانند ہے جتنا زیادہ معلومات، مظالم اور نام سامنے آئے ہیں اتنی زیادہ چونکا دینے والی معلومات کا بھی پتا چلا ہے۔ لبنان کے ایک عدالتی ذریعہ نے میڈیا کو بتایا کہ اس کیس میں مجموعی طور پر دس ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ملزمان میں ایک دندان ساز، برج حمود کے علاقے میں گارمنٹس کی دکان کا مالک اور ایک دندان ساز بھی شامل ہے۔