لبنان میں شادی اور بچوں کی پیدائش کی شرح میں مسلسل کمی

   

بیروت : انٹرنیشنل انفارمیشن سینٹر کے ڈائریکٹر جواد عدرا نے چہارشنبہ کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کیا جس میں انکشاف کیا گیا کہ لبنان میں 2018 اور 2022 کے درمیان شادیوں کی شرح میں 18 فیصد کمی آئی ہے جس کی وجہ سے طلاق کی شرح میں بھی معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ بچوں کی ولادت کی شرح میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے اور اس کی شرح میں لگ بھگ 32 فیصد کمی آگئی ہے۔3 سال سے زیادہ عرصہ سے لبنان کو معاشی بحران نے دوچار کر رکھا ہے۔ معاشی بحران لبنانیوں کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر سایہ فگن ہے۔مقامی سماجی امور میں مہارت رکھنے والے ماہرین کے مطابق کہ اس تبدیلی نے شادی اور بچے پیدا کرنے کی شرح میں کمی کے ذریعہ لبنانی معاشرہ کی ساخت کو متاثر کیا ہے۔ زیادہ تر لبنانی اب زیادہ اخراجات کی وجہ سے شادی کرنے کے قابل نہیں ہیں۔