لفٹ اور الٹر لفٹ کی جے یو الیکشن میں جیت‘ انجینئرنگ میں اے بی وی پی دوسرے نمبر پر

,

   

کلکتہ۔جادھو پور یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس الیکشن میں لفٹ اور الٹرلفٹ تنظیموں نے جیت حاصل کی‘ جمعرات کے روز انتخابی نتائج برآمد ہوئے ہیں۔پہلی مرتبہ راشٹرایہ سیوم سیوک سنگھ(آر ایس ایس)کی طلبہ تنظیم اکھل بھارتیہ ویدیارتھی پریشد(اے بی وی پی)نے بھی الیکشن میں حصہ لیا اور اسٹوڈنٹ فیڈریشن آف انڈیا کے بعد انجینئرنگ فکلٹی میں دوسرے نمبر پر رہی ہے۔

شدت پسند لفٹ گروپ ڈیموکرٹیک اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے انجینئرنگ فکلٹی کے چاروں اہم عہدوں پر اپنا قبضہ برقرار رکھا ہے‘ وہیں ”وی دی انڈیپنڈنٹ“(ڈبلیو ٹی ائی)جس پر ماؤسٹوں سے ہمدردی رکھنے کا الزام ہے اور دیگر لفٹ گروپس نے سائنس کے شعبہ میں اپنا قبضہ برقراررکھاہے۔

مذکورہ ایس ایف ائی جو کمیونسٹ پارٹی اف انڈیا مارکسٹ(سی پی ائی۔ ایم)نے ارٹس فکلٹی میں ڈی ایس ایس اور شدید لفٹ گروپس سے مقابلے کے بعد تمام عہدوں پر اپنا قبضہ برقرار رکھا ہے۔

انجینئرنگ فکلٹی میں بڑے پیمانے سے جیتنے والے ڈی ایس ایف کے بعد دوسرے نمبر پر رہی اے بی وی پی جبکہ ایس ایف ائی نے تیسرا مقام حاصل کیاہے۔جنرل سکریٹری کے پوسٹ پر مقابلے میں ڈی ایس ایف نے 3320ووٹ حاصل کئے جبکہ اے بی وی پی کو 523ووٹ ملے۔

اسٹنٹ جنرل سکریٹری اور اسٹنٹ جنرل سکریٹری کے عہدے پر بالترتیب ڈی ایس ایف نے 605اور2376ووٹ حاصل کئے جبکہ اے بی وی پی کو 147اور376ووٹ ملے ہیں۔مذکورہ ترنمول کانگریس چھاترا پریشد(ٹی ایم سی پی) نے تینوں شعبوں میں خراب مظاہرہ کیاہے۔

تاہم اے بی وی پی کو آرٹس کے شعبہ میں جگہ نہیں ملی۔ تین سال کی توقف کے بعد مذکورہ یونین کے انتخابات پرامن انداز میں مکمل ہوئے۔ مذکورہ الیکشن بارہ عہدوں اور 600کلاس کے نمائندوں کے لئے منعقد کئے گئے تھے۔ تاہم زیادہ تر عہدوں پر مقابلہ نہیں ہوا ہے۔

چارہزار سے زائد طلبہ ہیومانٹیس فکلٹی کے شعبہ میں ہیں۔ سائنس فکلٹی میں 2000اسٹوڈنٹس ہیں اور700انجینئرنگ فکلٹی میں ہیں۔ یونین کے بارہ عہدوں میں سے اے بی وی پی نے نو پر اپنے امیدوار کھڑا کرتے ہوئے نیا انتخابی توازن پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔