لندن کے ایک مکان سے خاتون اور 2 بچوں کی نعشیں برآمد

   

لندن : لندن کی میفیلڈ روڈ پر مکان سے خاتون اور 2 بچوں کی نعشیں ملی ہیں۔ خاتون کی عمر 47 سال اور بچوں کی عمریں 7 اور 9 سال ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی فیملی کو اطلاع دے دی گئی، پوسٹ مارٹم مناسب وقت پر ہوگا۔ تفتیشی کرنے والے افسر کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی افسوسناک معاملہ ہے اور ہم ان حالات کا تعین کر رہے ہیں جن کی وجہ سے یہ المناک واقعہ پیش آیا۔