نئی دہلی۔ سابق ایس سی بی اے صدر دوشنت دیو نے3اکٹوبر کے روز پیش ائے لکشمی پور کھیری واقعہ میں قابل ستائش مداخلت اور سپریم کورٹ کی محاذ پر سب سے آگے نمائندگی کرنے کے لئے چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا کی ستائش کی ہے‘ لکشمی پور واقعہ میں کسانوں کے احتجاج کے دوران پیش ائے تشدد میں اٹھ لوگ مارے گئے ہیں۔
مذکورہ سی جے ائی کی قیادت میں بنچ جس نے اس واقعہ پر اپنے طور پر کاروائی کرتے ہوئے سختی کے ساتھ مذمت کی اور اترپردیش حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا‘ اشیش مشرا کی عدم گرفتاری پر سوال کھڑا کئے‘ شواہد کوبچانے کی ہدایت دی اور دوسری ایجنسی کے حوالے تحقیقات کومنتقل کرنے پر غور بھی کیاہے۔
دیو جنھوں نے موجودہ سی جے ائی پر سابق کے کچھ واقعات پر تنقیدیں کی ہیں‘جسٹس رمنا کی ستائش کرتے ہوئے ان کی تعریف میں کہاکہ ”عدالتی مداخلت قابل غور ہے“ اور یہ کہ مذکورہ سی جے ائی نے اس مسلئے پر نہایت ذمہ دارانہ اور تحمل سے لبریز کاروائی کی ہے۔
ایک ویب پورٹل کو دئے گئے ایک انٹرویو میں دیو جو سپریم کورٹ بار اسوسیشن(ایس سی بی اے) کے صدر تھے نے کہاکہ اس کیس کی سنوائی کے ذریعہ مذکورہ سی جے ائی نے شہریوں کوایک مثبت پیغام سی جے ائی نے ارسال کیاہے کہ یہ عدالت محاذ پر سب سے آگے سے قیادت کررہی ہے۔
سینئر وکیل نے سی جے ائی رمنا کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے کچھ مہینوں میں انہوں نے قابل ستائش کام کیاہے اور واضح طور پر یہ ثابت کردیاہے کہ انہوں نے حقیقت میں ائین کے نام پر حلف اٹھایاہے‘ ماضی کے چار اپنے ہم منصبوں کی طرح انہوں نے ائینی ذمہ داریوں سے روگردانی نہیں کی ہے۔