لکھنو میں مخالف سی اے اے احتجاج کے دوران گرفتار16میں شاعر منور رانا کی دختران بھی شامل ہیں

,

   

لکھنو میں مخالف سی اے اے مظاہروں کے دوران تین ایف ائی آر درج کئے گئے۔شاعر منورراناکی دو دختران ان 16خواتین میں شامل ہیں جن پر مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

لکھنو۔ مذکورہ پولیس نے 16عورتوں پرلکھنو کے کلاک ٹاؤر کے چوک علاقے میں مخالف سی اے اے احتجاجی دھرنے منظم کرنے پر مقدمہ درج کیاہے جس میں شاعر منوررانا کی دوبیٹیاں بھی شامل ہیں‘

اس کے باوجود بھی مخالف این آرسی‘ سی اے اے پلے کارڈس دیکھانے اور درگاہ کے قریب میں گوتم نگر کے اجاریوں علاقے میں پیر کے روز خواتین دھرنے پر بیٹھی ہیں۔

یہاں پر اس بات کاذکر ضروری ہے کہ منگل کے روز شہریت ترمیمی بل کی حمایت میں لکھنو میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔

بچوں کو احتجاج میں مبینہ طور پر شامل کرنے کی وجہہ سے مذکورہ کلاک ٹاؤر کے مظاہرین حقوق اطفال کے پینل کے راڈار میں ہیں۔

پولیس نے اتوار کے روزسی آر پی سی کی دفعہ 144کی خلاف ورزی‘ لوگوں کو اکسانے اور دستوں پر مجرمانہ حملہ اورسرکاری ملازم کو اس کا کامکرنے سے روکنے کے الزامات پر تین ایف ائی آر درج کئے ہیں‘

جملہ 24شناخت شدہ افراد پر مقدمات درج کئے گئے جس میں 16عورتیں شامل ہیں اور 100نامعلوم افراد پر بھی مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

ایف ائی آروں میں سے ایک میں پولیس نے الزام لگایاہے کہ وہ سومیارانا اور فوزیہ رانا(شاعر منور رانا کی دختران) اور دیگر دو عورتیں کلاک ٹاؤر پر موجود تھیں اور انہوں نے خاتون پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدسلوکی کی۔

ان کے خلاف پولیس نے دفعہ 188اور 353کے تحت مقدمات درج کئے ہیں۔

ایک او رایف ائی آر میں پولیس نے 18لوگوں پر مقدمات درج کئے جس میں 12عورتیں شامل ہیں جن پر دفعہ 144کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

پولیس نے کہاکہ کچھ لوگ جس میں زیادہ تر عورتیں شامل تھیں‘ کلاک ٹاؤر کے پاس جمع ہوگئے اور 17جنوری کے روز مخالف این آرسی‘ سی اے اے نعرے بازی شروع کردی۔ کچھ وقت کے لئے سڑک پر ٹریفک بھی جام ہوگئی‘ پولیس نے ایف ائی آر میں یہ بات کہی ہے۔

غیرمجاز پارکنگ کے تحت درجن سے زائد گاڑیوں کے نمبرات بھی ایف ائی آر میں درج کئے گئے ہیں۔

تیسری ایف ائی آر دو افراد کے حلاف جس میں دفعہ 144کی خلاف ورزی اور لوگوں کواحتجاج کے لئے اکسانے کے الزامات کے تحت درج کئے گئے ہیں۔

ایک پولیس افیسر نے کہاکہ دو افراد جن کی شناخت لائق حسن اور نسرین جاوید کے طور پر ہوئی ہیجمعہ کے روز احتجاج کے موقع پر ائے اور لوگوں کو اکسایا۔ ان پر 505بی او رائی پی سی کے دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے-