لینڈ سلائڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی

   

دیناج پور۔ منی پور میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے لاپتہ ہو جانے والے افراد کی تلاش کا عمل تیسرے روز بھی جاری ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ ابھی تک 25 نعشوں کو نکالا جا چکا ہے جبکہ 40 کے قریب لوگ ابھی تک لاپتہ ہیں۔ اس ریسکیو اور امدادی کاموں میں سکیوریٹی فورسز کا عملہ بھی شامل ہو چکا ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے آنے والے سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔