مادوراؤ کا بیس ٹن سونا کاراکاس کے گودام میں پھنسا ہوا ہے۔

,

   

بیس ٹن سونا کی ونیزولین گودام سے لوڈنگ او رشپنگ ایک معمہ بن گئی ہے ‘ جس کے بعد سے قیاس آرائیوں کا سلسلہ تیز ہوگیاہے

ونیزولہ کے ایک قانون ساز نے مبینہ طور پر کہاکہ روسی ہوائی جہاز بناء ان کی منظوری اور جانکاری کے سونا لے کر ملک سے آڑان بھرا ہے۔ مگر اب ایک کارگو ہوائی جہاز کی دوبئی میں لانڈنگ سے نئی قیاس ارائیاں شروع ہوگئی ہیں کہ سونا روس کے بجائے دوبئی پہنچ گیاہے۔

کیونکہ انتظامی حکمران نیکولس مادراؤ اقتدار پر قابض رہنے کے لئے بین الاقوامی دباؤ بنانے کی کوشش کرہے ہیں‘ ایسے میں سونے کی اینٹوں کا غائب ہوجا نا ونیزولہ اور بیرونی ممالک دونوں کے لئے باعث تشویش بنا ہوا ہے۔

مذکورہ سونا جو850ملین ڈالر مالیت کا ہے ‘ جو مادوراؤ کی قیادت میں شدید غربت کا شکار ہونے والے ملک کے لئے ایک اہم مالیتی اثاثہ ہے۔

جمعرات کے روز مارکو روبیو فلوریڈا سینٹر جنھوں نے مادراؤ کے دور کے امریکی محاصرہ میں بڑی مدد کی تھی نے ٹوئٹ کے ذریعہ کہاکہ متحدہ عرب امارات کے نور کیپٹل نے ونیزولہ انتظامیہ کے ساتھ سونا کی خریدی کی ہے۔

ر وبیو نے کمپنی او رائیر لائن جس نے سونا لے جانے کے خدمات انجام دئے ہیں دونوں کو امریکی ٹریژری پابندیوں کا انتباہ بھی دیاہے۔بعدازاں جمعرات کے روز ہی سنٹربینک کے ایک فرد کی معاملے سے جانکاری کے مطابق بینک سے بیس ٹن سونا باہر گیاہے۔

مذکورہ فرد نے کہاکہ سونا کا وزن کیاگیا اور شپمنٹ کے لئے بھیج دیاگیا۔ معاملے داری کے مطابق اس کو یہ نہیں معلوم کے سونا گیا کہاں پر ہے ۔ ویب سائیڈ فلائٹ راڈر24کے مطابق کاراکاس کے ائیرپورٹ پر کارگو ہوائی جہاز اب بھی وہیں کھڑا ہے۔

ابو ظہبی کے نور کیپٹل دفتر پر بہت سارے فون کالس کئے گئے مگر اس کا کوئی جواب نہیں ملا۔ سنٹرل بینل ونیزولہ کے ایک ترجمان نے بھی نہ تو کوئی فون کال قبول کیا اور نہ ہی کوئی مسیج کا جواب دیا۔

روبیو کی وارننگ آنے کے بعد قومی سکیورٹی مشیر جان بولٹن نے بھی ٹھیک اسی طرح کاپیغام سرمایہ کاری کرنے والے کمیونٹی کے نام پر جاری کیا۔بولٹن نے کہاکہ’’ میری رائے بینکرس‘ بروکرس اور ٹریڈرس او ر دیگر کاروباریوں کے لئے کہ وہ ونیزولہ کی عوام کے چوری کئے گئے سونا‘ ائیل اوردیگر چیزوں کے معاملات نہ کریں‘ یہ ملک کی عوام کا پیسہ ہے جس کو مادراؤ مافیا نے چوری کرلیاہے‘‘