مادھا پور میں ستوا عمارت میں آتشزدگی

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) ۔حیدرآباد کے مادھا پور میں ہفتہ 21 دسمبر کو ستوا ایلکسیر عمارت کی چوتھی اور پانچویں منزل پر زبردست آگ لگ گئی۔آگ مبینہ طور پر عمارت کی 5ویں منزل میں لگی اور اس کے احاطے کو گھنے دھوئیں نے لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈز موقع پر پہنچ گئے ۔اس حادثہ میںکسی جانی نقصانکی کوئی اطلاع نہیں ہے جبکہ بھاری مالی نقصان کااندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔رنگاریڈی کے ضلع فائر آفیسر شیخ خواجہ کریم اللہ نے بتایا کہ چار فائر ٹینڈر آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا اور کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ کاتحقیقات کے بعد پتہ چلے گا۔