مالیگاؤں بم دھماکوں سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر کا تعلق

,

   

ماہرین فارنسک کی رپورٹ ، بم دھماکہ میں پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی اسکوٹر استعمال
حیدرآباد ۔ 3 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : مالیگاؤں بم دھماکوں سے متعلق فارنسک ماہرین نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ ان بم دھماکوں میں بھوپال کی نمائندگی کرنے والی بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر کا تعلق ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔ آئے دن بی جے پی قائدین کے غیر سماجی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے واقعات منظر عام پر آرہے ہیں ۔ مہاراشٹرا مالیگاؤں کے مسجد میں 29 ستمبر 2008 کو ایک بم دھماکہ ہوا تھا جس میں 6 افراد ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے ۔ بم دھماکہ کے مقام پر جو اسکوٹر دستیاب ہوئی تھی وہ بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے نام درج رجسٹر تھی ۔ فارنسک ماہرین نے دستیاب ایل ایم ایل ویسپا اسکوٹر سے دھماکو اشیاء دستیاب ہونے کی ممبئی کے این آئی اے کی اسپیشل کورٹ کو رپورٹ پیش کی اس بم دھماکہ کیس میں 261 گواہوں کی این آئی اے کورٹ نے سماعت کی ۔ عدالت میں پیش کردہ رپورٹ میں فارنسک ماہرین نے بتایا کہ بم دھماکہ میں استعمال کی گئی اسکوٹر میں امونیم نائٹرئیٹ کو ریکور کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ فارنسک ماہرین نے بتایا کہ ان کے کیمیکل جانچ کرنے پر امونیم نائیٹریٹ کو بم دھماکے میں استعمال کرنے کا گواہوں نے اعتراف کیا ہے ۔ فارنسک ماہرین نے کہا کہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کی اسکوٹر بم دھماکہ کے مقام پر پائی گئی جس کے پارٹس دھماکہ سے علحدہ علحدہ ہوگئے تھے ۔ بم دھماکہ پر دستیاب اسکوٹر کو عدالت میں ایک گواہ نے نشاندہی کی ہے ۔ اس بم دھماکہ کی ابتداء میں مہاراشٹرا اے ٹی ایس نے تحقیقات کی بعد میں اس کو این آئی اے کے سپرد کردیا گیا ۔۔ ن