ماؤنوازوں سے رابطہ بشمول خاتون دو گرفتار

   

حیدرآباد 17 ڈسمبر (پی ٹی آئی) پولیس نے شہری علاقوں میں ممنوعہ سی پی آئی (ماؤنواز) کے لئے مبینہ طور پر کام کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے ماؤنواز تنظیم میں نوجوانوں کو بھرتی کرنے کے الزام کے تحت مزید دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ تلنگانہ پرجا فرنٹ (ٹی پی ایف) کے جنرل سکریٹری ایم رمیش اور چیتنیہ مہیلا سنگھم کی جنرل سکریٹری سی شلپا کو شہر کے دو مختلف ٹھکانوں سے اُٹھالیا گیا۔ ان کے قبضہ سے ماؤنواز نظریہ پر مبنی مواد اور الیکٹرانک ڈیٹا ضبط کرلیا گیا۔