ماں کے اشکوں نے بیٹے کو پھانسی کے پھندے سے بچا لیا

   

قاہرہ : ایک مصری ماں کے آنسوؤں نے اپنے بیٹے کو پھانسی سے پھندے سے بچالیا۔ ملزم پر وراثت کی وجہ سے اپنی بہن کو جلا کر قتل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔تفصیلات میں منصورہ کی فوجداری عدالت نے پیر کو دقہلیہ کے علاقہ کفرالکردی میں وراثت کی وجہ سے بہن کو جلا کر قتل کرنے والے ملزم کو پھانسی کے بجائے اس کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردی۔عدالت میں پیشی کے موقع پر ملزم کی ماں نے جج سے روتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے اپنی بیٹی کو کھو چکی ہیں۔ اب وہ اپنا بیٹا نہیں کھونا چاہتی جبکہ والدہ نے جج کے سامنے کھڑے ہو کراپنے شہری حقوق سے دستبرداری کا اعلان کیا۔ عدالت نے مدعا علیہ کو کٹہرے سے ہٹانے کا حکم دیا اور اسے حکم دیا کہ وہ اپنی ماں کے ہاتھ، سر اور پاؤں کو چومے کیونکہ اس نے اسے پھانسی سے بچایا۔