مبینہ اقدام خودکشی کے بعد ’بابا کا ڈھابہ‘ کے مالک اسپتال میں داخل

,

   

نئی دہلی۔ کانتا پرساد‘ مالک’بابا کا ڈھابہ‘ جو پچھلے سال کویڈ کی پہلی لہر کے دوران اچانک مشہور ہوگئے تھے‘ مبینہ اقدام خودکشی کے پیش نظر صفدر جنگ اسپتال میں داخل کئے گئے ہیں۔

دہلی پولیس کے مطابق جمعرات کی رات دیر گئے انہیں ایک فون کال موصول ہو ا کہ ایک شخص نے مبینہ طور پر اقدام خودکشی کی ہے جس کو اسپتال لایاگیاہے۔ صفدر جنگ اسپتال کے ذرائع نے ائی اے این ایس کو بتایاکہ”اسپتال کے ائی سی یو وارڈ میں عارضی تنفسی نظام پر انہیں رکھا گیاہے۔

ان کی حالت تشویش ناک مگر مستحکم ہے“۔ ڈی سی پی ساوتھ اتل ٹھاکر نے تصدیق کی ہے کہ ”مذکورہ 80سالہ شخص پچھلی رات صفدر جنگ اسپتال میں داخل کیاگیاہے۔

الکوہل اور نیند آور گولیاں کھانے کی وجہہ سے نیم بہوشی کے عالم میں انہیں لایاگیا۔ اسی مناسبت سے ان کے بیٹے کا بھی بیان ریکارڈ کیاگیاہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے“۔

پرساد اس وقت سرخیوں میں ائے تھے جب یوٹیوبر گوراؤ واسان نے پچھلے سال 7اکٹوبر کو بڑے پیمانے پر شیئر کئے جانے والا ویڈیو نکالا تھا جس میں پرساد او ران کی اہلیہ دونوں مالویہ نگر میں مذکورہ ہوٹل پر گاہکوں کی کمی کے متعلق بات کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔

جس کے بعد کئی لوگوں نے پیسوں کا عطیہ دیا جس کے بعد اس جوڑے نے بڑی یونٹ کی شروعات کی تھی۔ بعد میں حالات کشیدہ ہوگئے او رپرساد نے واسن کے خلاف ایک ایف ائی آر درج کراتے ہوئے شکایت کی کہ ان کی اور ان کی بیوی مدد کے لئے جمع کئے گئے پیسوں کے بیجا استعمال کا بھی واسن پر الزام لگایاتھا۔

کچھ دن بعد پرساد دوبارہ وائیرل ویڈیو میں ائے اور واسن کے خلاف لگائے الزامات سے پیچھے ہٹتے اس ویڈیو میں دیکھائی دئے ہیں۔

ان چیزوں سے واقف لوگوں کے مطابق پرساد نے پچھلے سال ڈسمبر میں اپنی شروع کی گئی ہوٹل کو اس وقتت بند کرنا پڑا تھا جب ایک ویڈیو وائر ل ہوا کس میں سڑک کے کنارے لگی اسٹال پر کھڑے لوگو ں کاہجوم دیکھایاگیاتھا۔

وہ اپنے پرانے سڑک کے کنارے والی اسٹال پر واپس آگئے کیونکہ نئے تنصیبات کو چلانے کے لئے ایک لاکھ روپئے کے قریب خر چ تھا وہیں ان کی آمدنی 3000روپئے تک تھی۔