متھرا شاہی عیدگاہ مسجد سروے پرحکم التواء میں توسیع

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے آج الہ آباد ہائی کورٹ کے اس حکم پر روک مزید بڑھا دی جس میں متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد کے احاطے کا عدالتی نگرانی میں سروے کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔چیف جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس سنجے کمار اور جسٹس کے وی وشوناتھن کی بینچ نے کہا کہ وہ مسجد کے احاطے کے عدالتی نگرانی میں سروے کے خلاف ’ٹرسٹ شاہی مسجد عیدگاہ منیجمنٹ کمیٹی‘ کی درخواست پر اپریل کے پہلے ہفتے میں سماعت کرے گی۔چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ میں اس وقت تین مسائل زیرِ التوا ہیں۔ بینچ نے کہا کہ الہ آباد ہائی کورٹ کے اس حکم پر روک جاری رہے گی۔