محبوبہ کا دعوی‘ گھر میں انہیں نظر بند رکھا گیاہے

,

   

ایک ٹوئٹ میں مفتی نے دعوی کیاہے کہ انتظامیہ کہہ رہا ہے کہ کشمیر میں حالات معمول سے بہت دور ہیں
سری نگر۔ جموں او رکشمیر پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی(پی ڈی پی) سربراہ محبوبہ مفتی نے منگل کے روز گھر میں انہیں نظر بند کردینے کا الزام عائد کیاہے۔

ایک ٹوئٹ میں مفتی نے دعوی کیاہے کہ انتظامیہ کہہ رہا ہے کہ کشمیر میں حالات معمول سے بہت دور ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے افغان کے لوگوں کے لئے تشویش پر اور اسی طرح کے کشمیریوں کے ساتھ حالات سے انکار پر مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔

مذکورہ پی ڈی پی سربراہ نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ ”جی اوائی نے افغان کے لوگوں کے حقوق پر تشویش ظاہر کررہا ہے مگر جان بوجھ وہی کشمیریو ں کے ساتھ انکار کررہا ہے۔

میں گھر میں نظر بند کردی گئی ہوں کیونکہ ایڈ مین کے مطابق کشمیر کے حالات معمول سے بہت دور ہیں۔اس سے ان کے حالات کے معمول پر رہنے کے دعوی کا انکشاف کردیاہے“۔

ایک دن قبل جموں او رکشمیر کی پولیس نے کہاتھا کہ بہت ساری پابندیو ں میں نرمی لائی گئی ہے‘ جس میں انٹرنٹ کو بند کرنا بھی شامل ہیں اور دونوں علاقوں جموں او رکشمیر میں حالات پر معمول پر ہیں۔

حریت قائد سید علی شاہ گیلانی کے انتقال کے فوری بعد پابندیوں عائد کردی گئی تھیں اور انٹرنٹ او رموبائیل خدمات کو مسدود کردیاگیاتھا۔

پچھلے چہارشنبہ کو مفتی نے جانکاری دی تھی کہ 91سال کی عمر میں گیلانی کا انتقال ہوگیاہے۔