محبوب نگر ۔ 12اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محبوب نگر کی عیدگاہ مولاعلی ینگنڈہ میں پوجا کی اطلاع سے علاقہ میں کشیدگی دیکھی گئی۔ مقامی عوام نے رورل پولیس اسٹیشن پہنچ کر سرکل انسپکٹر راجیشور گوڑ کو اس کی اطلاع دی اور اس مضموم حرکت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ سرکل انسپکٹر نے کہا کہ وہ از خود اس معاملہ کا نوٹ لیتے ہوئے ایف آئی آر درج کرچکے ہیں اور اس کی مکمل تحقیقات کرتے ہوئے خاطیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اطلاع ملنے پر ریاستی وزیر ڈاکٹر وی سرینواس گوڑ کی ہدایت پر ٹی آر ایس قائدین نے عید گاہ کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محبوب نگر کے امن کو بگاڑنے کی کوششوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ قائدین نے عوام بالخصوص مسلمانوں سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔ حکومت نے ایسے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنادے گی۔