Wednesday , January 16 2019

محرم کے بغیر سفر حج پر جاریہ سال 2340 خواتین کی خصوصی سہولتوں کے ساتھ روانگی

محرم کے بغیر حج پر جانے کی اجازت ملنے کے بعد سال رواں 2340 خواتین تنہا سفر حج پر جانے کی تیاری میں ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلہ میں دوگنی ہے۔محرم (مرد ساتھی ) کے بغیر حج پر جانے کی اجازت ملنے کے بعد سال رواں 2340 خواتین تنہا سفر حج پر جانے کی تیاری میں ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلہ میں دوگنی ہے۔ حج کمیٹی ا?ف انڈیا کے مطابق محرم کے بغیر حج پر جانے کیلئے کل 2340 خواتین کی درخواستیں ملیں اور سبھی کو منظور کرلیا گیا۔ان خواتین کے رہنے ، کھانے ، ٹرانسپورٹ اور دیگر ضروریات کیلئے خصوصی سہولیات مہیا کرائی جائیں گی۔ حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو افسر مقصود احمد خان نے بتایا کہ اس مرتبہ کل 2340 خواتین محرم کے بغیر سفر حج پر جارہی ہیں۔ جتنی بھی خواتین نے محرم کے بغیر سفر حج پر جانے کی درخواستیں دی تھیں ، ان سبھی کی درخواستوں کو قرعہ اندازی کے بغیر ہی قبول کرلیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ سال 1300 خواتین نے درخواستیں دی تھیں۔ نئی حج پالیسی کے تحت گزشتہ سال 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین کے حج پر جانے کیلئے محرم ہونے کی شرط ہٹادی گئی تھی۔ محرم وہ شخص ہوتا ہے جس سے اسلامی شریعت کے مطابق خاتون کی شادی نہیں ہوسکتی۔

TOPPOPULARRECENT