نئی دہلی ۔ہندوستانی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج سے کرپشن کے لیے رابطہ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر محمد سراج نے بدعنوان رابطوں کی رپورٹ بورڈ کوکردی۔ محمد سراج نے رابطوں کے بارے میں بی سی سی آئی کے انٹی کرپشن یونٹ کو بتایا۔ رپورٹس کے مطابق جوئے میں ایک بڑی رقم ہارنے والا شخص ٹیم کی اندرونی معلومات جانا چاہتا تھا۔ اس تعلق سے محمد سراج سے رابطہ مارچ میں ہندوستان اور آسٹریلیا ونڈے سیریزکے دوران کیا گیا۔ اس حوالے سے بی سی سی آئی عہدیدارنے کہا ہے کہ رابطے کرنے والا بکی نہیں تھا بلکہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا جوئے کا عادی ڈرائیور تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد سراج نے فوری طور پر بورڈ کو رابطے کے بارے مطلع کیا ۔