محکمہ اقلیتی بہبود کے عہدیدار کے ناشائستہ رویہ کی شدید مذمت

   

بانسواڑہ۔/7 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد جاوید علی سینئر صحافی سیاست کے ساتھ محکمہ اقلیتی بہبود سپرنٹنڈنٹ کشن کی تلخ کلامی اور ناشائستہ رویہ اختیار کرنے پر بانسواڑہ کے اردو مسائل ، محمد عبدالخالق نمائندہ سیاست ، عبدالرشید، محمد اشفاق رہنمائے دکن، محمد شہباز، محمد منور، محمد عامر اور دیگر صحافیوں کی جانب سے مذمت کی گئی۔ بانسواڑہ اردو صحافیوں نے ضلع کلکٹر کاماریڈی سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے مسٹر کشن کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ دوبارہ کوئی عہدیدار اس طرح کی حرکت نہ کرسکے۔