محکمہ پولیس میں بھرتی ، دفتر سیاست میں معلوماتی سیشن: جناب اے کے خاں اور عامر علی خاں کی شرکت

   

حیدرآباد 13 مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ پولیس میں کانسٹبلس و سب انسپکٹرس کی بھرتی کے لیے فارم آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 مئی ہے اس کا پہلا مرحلہ کا تحریری امتحان جولائی / اگست میں ہے اس کے بعد فزیکل ٹسٹ رہے گا ۔ اس کا انتہائی معلوماتی سیشن ادارہ سیاست کے تحت اتوار 15 مئی کو 2 بجے دن احاطہ دفتر سیاست ، عابڈس پر رکھا گیا ہے ۔ جناب اے کے خاں آئی پی ایس سابق مشیر حکومت تلنگانہ مہمان خصوصی ہوں گے ۔ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست صدارت کریں گے ۔ ایم اے حمید نے امیدواروں سے وقت پر شرکت کی اپیل کی ۔