لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے غیر منظور شدہ مدارس کے سروے کا فیصلہ کیا تھا اور اب سروے کے اعداد و شمار حکومت تک پہنچ چکے ہیں اور جو مدارس غیر منظور شدہ ہیں ان کے خلاف کارروائی کی بات ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں مدرسہ بورڈ لکھنؤ کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد جاوید نےای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی جائے گی۔ مدرسہ بورڈ کے پورٹل پر اعداد و شمار اپلوڈ کیے جائیں گے اور اس کے بعد اس کو قانونی حیثیت دینے پر بھی غور کیا جائے گا۔