مدھیہ پردیش میں گاؤ رکھشکوں کی غنڈہ گردی ، بیف کے شبہ میں حملہ

,

   

ایک مسلم خاتون کے بشمول 3 افراد کو شدید زدوکوب ، پولیس نے مظلومین کو ہی گرفتار کرلیا

سیونی ؍ بھوپال۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے مطابق چہارشنبہ 22 مئی کو مشتبہ گاؤ رکھشکوں نے 2 افراد کی ممنوعہ گوشت لے جانے کے شبہ میں شدید مارپیٹ کی۔ پولیس نے 5 ملزمین کو حراست میں لے لیا۔ پولیس آفیسر کے مطابق پانچ گاؤ رکھشکوں نے بشمول ایک خاتون کے دو افراد کو شدید مارپیٹ کی اور خاتون کو چپل سے مارا اور پیٹا۔ اس سے قبل 22 مئی کو پولیس نے تین افراد کو گائے کے گوشت کی درآمد کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا تھا۔ سوشیل میڈیا میں ان پانچ گاؤ رکھشکوں کی غنڈہ گردی اور مارپیٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ اس میں ایک حملہ آور کو ’’جئے سری رام‘‘ کہنے کیلئے مجبور کررہا تھا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ چہارشنبہ مانڈلا روڈ، ڈانڈا سیونی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ سیونی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس للت شاکیاوار کے مطابق پانچ حملہ آوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا گیا اور تمام کو گرفتار کرلیا گیا۔