مدھیہ پردیش: ہندو مذہبی شخص نے تین نابالغ لڑکیوں کا جنسی استحصال کیا۔ ملزم گرفتار

,

   

ستنہ(مدھیہ پردیش): ایک ہندو مذہب کے مبلغ نے تین نابالغ لڑکیوں کا جنسی استحصال کیا۔ یہ واقعہ چہارشنبہ کو بھوپال کے ستنہ ضلع میں پیش آیا۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی۔ملزم کی شناخت نارائن سواروپ ترپتھی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس سے شکایت کے مطابق متاثرہ لڑکیوں کے والدین نے بتایا کہ 7دسمبر کو ملزم مبلغ نے ان سے کہا کہ کچھ ہندو مذہب کی روایت جو انہیں سکھائی گئی تھیں وہ کر کے دکھائیں۔

اس دوران متنازعہ مبلغ نے ان تینوں لڑکیوں کو ایک کے بعد ایک کر کے اپنے کمرہ میں بلایا اور ان کا جسمانی استحصال کیا۔ اس مذہبی شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔تحقیقات جاری ہے۔