مذکورہ چیف منسٹر نے کہاکہ ریاستی حکومت اس معاملے میں ضروری اقدامات کے لئے قانونی ماہرین سے مشاورت کریگی
چینائی۔ تاملناڈو چیف منسٹر ایم کے اسٹالن نے کہاکہ ریاستی حکومت پسماندہ طبقات‘ انتہائی پسماندہ طبقات اور وہ طبقات جنھوں نے اسلام قبول کیاہے کے تحفظات میں اضافہ کی ایک درخواست پرغورکریگی۔
جمعرات کے روز ایوان اسمبلی میں ایم ایم کے لیڈر ایم ایچ جواہراللہ کی ایک درخواست کے جواب میں اسٹالن نے یہ بات کہی ہے۔
مذکورہ چیف منسٹر نے کہاکہ ریاستی حکومت اس معاملے میں ضروری اقدامات کے لئے قانونی ماہرین سے مشاورت کریگی۔
اس سے قبل جواہر اللہ نے پسماندہ‘ انتہائی پسماندہ اور اسلام قبول کرنے والے مطلع شدہ طبقات کے اراکین کو تحفظات دینے سے انکار کی اجاگر کیاتھا۔
چیف منسٹر نے کہاکہ ڈی ایم کے حکومت اس درخواست پر غور کریگی بالکل اسی طرح جیسے اس نے آدی ڈروایڈا‘ پسماندہ‘ انتہائی پسماندہ طبقات او ران کے مفادات کے تحفظ کے لئے غیرشناخت شدہ برداریوں کی سماجی‘ اقتصادی اور تعلیمی حیثیت کوبلند کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر غور کیاہے۔