ممبئی: مرکزی بجٹ میں اقلیتوں اور مدارس کیلئے تعلیمی بجٹ میں زبردست کمی 20کروڑسے 2 کروڑ کرنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا گیاہے۔اقلیتوں کے بجٹ میں مدارس اور اقلیتوں کیلئے تعلیمی اسکیم کا بجٹ 10کروڑ سے کم ہو کر 2کروڑ ہوگیا ہے ۔ اقلیتی امور کی وزارت کے تحت زیادہ تر پروگراموں میں بجٹ میں کٹوتی کی گئی ہے یہاں تک کہ وزارت کے کل بجٹ میں 2.7فیصد کا معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے ، جو 3,098 کروڑ روپے سے بڑھ کر 3,183 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے ۔ سابق ریاستی وزیر اور مہاراشٹرا پردیش کانگریس کمیٹی (ایم پی سی سی) کے کارگزار صدر عارف نسیم خان نے کہاکہ بجٹ سے مرکزی حکومت کی اقلیتی دشمنی صاف نظر آتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ غریبوں کیلئے کچھ نہیں کیا گیا ہے جبکہ روزگار کیلئے بھی کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے ۔