مرکزی حکومت کی پولاورم اور کالیشورم پراجکٹ میں امتیاز: کے ٹی آر

   

دو مرتبہ پولاورم پراجکٹ بہہ جانے پر بھی کوئی کارروائی نہ کرنے کا الزام
حیدرآباد۔ 16 اگست (سیاست نیوز) بی آر ایس ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے کہا کہ قومی درجہ دینے والے پولاورم کا ڈیم دو مرتبہ بہہ چکا ہے لیکن مرکزی حکومت اس کا تماشہ دیکھ رہی ہے جبکہ کالیشورم میں میڈی گڈا کے دو پلر پانی میں دھنس جانے پر کانگریس اور بی جے پی کی جانب سے واویلا مچاتے ہوئے بی جے پی کو بدنام کرنے کی کوئی کسر باقی نہیں رکھ رہے ہیں۔ دونوں قومی جماعتوں کے قائدین کو پولاورم پراجکٹ نظر نہیں آرہے ہیں اور ساتھ ہی مرکزی این ڈی اے حکومت بھی اس معاملہ میں خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ اس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ مرکزی حکومت کالیشورم پراجکٹ اور پولاورم پراجکٹ میں امتیاز کررہی ہے۔ اسمبلی انتخابات کے موقع پر میڈی گڈا کے دو پلر پانی میں دھنس جانے پر 24 گھنٹوں میں این ڈی ایس اے نے فوری ردعمل کا اظہار کیا تھا لیکن پولاورم پراجکٹ کے کئی پلرس پانی میں دھنس جانے کے باوجود این ڈی ایس اے کی جانب سے کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا اور نہ ہی آندھرا پردیش حکومت سے رپورٹ طلب کی گئی۔ 20 ماہ گذرنے کے باوجود کانگریس حکومت نے ان پانی میں دھنسے ہوئے دو پلرس کو مرمت کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے۔ 2020 میں پولاورم ڈیم کی ایک دیوار بہہ گئی تھی اس پر بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ صرف اور صرف سیاسی فائدہ اٹھانے اور بی آر ایس کو بدنام کرنے کے لئے کالیشورم پراجکٹ کو بے فیض قرار دیا جارہا ہے۔ 2