مرکزی وزیر نتن گڈکری نے مہاراشٹر کے شہر کراڈ میں رکھی 5،971 کروڑ کے سڑک منصوبے کی سنگ بنیاد

,

   

پچھلے کچھ سالوں سے حکومت ہند ملک میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں بھرپور طریقے سے مصروف ہے۔ مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز وزیر نتن گڈکری نے ہفتہ کو مہاراشٹر کے کراڈ علاقے میں 5،971 کروڑ روپے کی لاگت سے قومی شاہراہ پروجیکٹ کی سنگ بنیاد رکھی ہے ۔ اس پروجیکٹ کے تحت 400 کلومیٹر ہائی وے تعمیر کی جائے گی جس میں جنوبی اور وسطی ہندوستان کے رابطے کو بہتر بنایا جائے گا۔ خیال ہے کہ ان منصوبوں کے ذریعے معیشت بہتر ہوگی اور سانگلی، ستارا اور کولہا پور کے لوگوں کو بھی روزگار ملے گا۔