رائے نے کہاکہ یکم جنوری 2023تک جملہ 247ڈاکٹرس کی جائیدادوں اور 2354نرسوں کی جائیدادوں اور دیگر میڈیکل پیشہ واروں کی جائیدادیں مرکزی مصلح پولیس دستوں میں خالی پڑی ہیں۔
نئی دہلی۔ راجیہ سبھا کو جانکاری دی گئی ہ کہ مرکزی مصلح پولیس دستوں جیسے سی آر پی ایف اور بی ایس ایف میں منظور شدہ 10,05,520میں سے جملہ 84,866جائیدادیں خالی پڑی ہوئی ہیں۔
مرکزی وزیر نتیا نند رائے نے کہاکہ پچھلے پانچ مہینوں میں سی اے پی ایف میں 31,785جوانوں کی بھرتی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ سی اے پی ایف ایس میں جائیدادوں میں اضافہ ریٹائرمنٹس‘ استعفوں‘ ترقی‘ اموات‘ نئے بٹالینوں میں اضافہ نئی جائیدادوں کی تشکیل کے سبب ہوا ہے۔
ایک تحریری سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ یکم جنوری 2023تک یہاں سی آر پی ایف میں 29,283جائیدادیں‘بی ایس ایف میں 19,987جائیدادیں‘ سی ائی ایس ایف میں 19475جائیدادیں‘ ایس ایس بی میں 8273جائیدادیں‘ ائی ٹی بی پی میں 4142جائیدادیں اور آسام رائفلس میں 3706جائیدادیں ہیں۔
رائے نے کہاکہ یکم جنوری 2023تک جملہ 247ڈاکٹرس کی جائیدادوں اور 2354نرسوں کی جائیدادوں اور دیگر میڈیکل پیشہ واروں کی جائیدادیں مرکزی مصلح پولیس دستوں میں خالی پڑی ہیں۔