مرکز نے تمام فرسودہ قوانین کو ہٹانے کا فیصلہ کیاہے۔ کیرن ریجوجو

,

   

انہوں نے کہاکہ قوانین عام لوگوں کے لیے انصاف کو آسان بنانے کے لئے کئے گئے ہیں نہ کہ ان کے لئے مشکلات پیدا کرنے۔
شیلانگ۔ مرکزی وزیرقانون کیرن ریجوجو نے یہ اعلان کیاہے کہ مرکز ان تمام فرسود ہ اور قدیم قوانین کو نکال دے گا جس کا آج کے دور سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مذکورہ وزیرقانون نے کہاکہ وزیراعظم نریدنر مودی کی خواہش ہے کہ عوام پر لادے جانے والے بوجھ کو کم کریں اور چاہتے کہ لوگوں کی زندگیوں میں حکومت کاکم عمل دخل رہے۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مذکورہ وزیر قانون نے کہاکہ ”کچھ قدیم قوانین عام لوگوں کی عام زندگیوں میں کچھ رکاوٹوں کا کام کررہے ہیں اور ہمیں لوگوں پر تعمیل کابوجھ کم کرنا ہے۔

وزیراعظم کی یہ خواہش ہے کہ لوگوں پرتعمیل کے بوجھ کو کم کیاجائے‘ اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ وہ ہر ممکن حد تک پرامن زندگی گذار سکیں اور ان کی زندگیوں میں حکومت کی کم سے کم موجودگی ہو“۔

انہوں نے کہاکہ قوانین عام لوگوں کے لیے انصاف کو آسان بنانے کے لئے کئے گئے ہیں نہ کہ ان کے لئے مشکلات پیدا کرنے۔انہوں نے کہاکہ ”ہم نے فیصلہ کیاہے کہ وہ تمام فرسودہ او رقدیم قوانین کو نکال دیں جو غیر ضروری عام لوگوں پر بوجھ بنے ہوئے ہیں۔

قوانین کا مطلب عام لوگوں کے لئے کچھ بہتر لانا ہے نہ انہیں مشکلات سے دوچار کرنا ہوگا۔قوانین کا مقصدانصاف کی سہولت فراہم کرنا ہے یا عام لوگوں کی زندگیوں کو ممکن حد تک معمول پر لانا کے لئے کچھ طریقہ کار تجویز کرنا ہے۔ لہذا عام لوگوں کے بوجھ کم کرنا ضروری ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ 1500سے زائد قوانین کو ہٹادیاگیا ہے اور مجوزہ سرمائی اجلاس برائے پارلیمنٹ میں کئی اور منسوخ شدہ قوانین کو متعارف کروایاجائے گا۔ مذکورہ وزیر شیلانگ میں ”روزگار میلا“ پروگرام میں شریک تھے۔

وزیراعظم نریندرمودی نے ہفتہ کے روز 10لاکھ افراد کے لئے ویڈیوکانفرسنگ کے ذریعہ روزگار میلا کا افتتاح کیاتھا۔ نئے تقرر شدہ 75000افراد کو اس تقریب کے دوران تقرر کا لیٹر حوالے کیاگیاہے۔