مرھف ابوقصرہ شام کے وزیر دفاع نامزد

   

دمشق: شام میں ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے کمانڈر احمد الشرع نے شام کی عبوری حکومت میں انجینئر معارف ابو قصرہ کے بطور وزیر دفاع تقرر کا اعلان کیا ۔ مرھف أبو قصرہ احمد الشرع اور مسلح گروپس میں نئے عسکری ادارے کی تشکیل کیلئے منعقدہ اجلاس میں بھی شریک ہوئے ۔ احمد الشرع نے اعلان کیا کہ تمام عسکری گروپوں کو وزارت دفاع کے زیر انتظام نئی فوج کے ایک ادارے میں ضم کر دیا جائے گا۔قبل ازیں احمد الشرع نے کہا تھا کہ تمام گروپوں کو تحلیل کر دیا جائے گا اور شامی ریاست کے سوا کسی کے ہاتھ میں کوئی ہتھیار نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا تھا شام میں اب جبری بھرتی نہیں ہو گی۔مرھف ابوقصرہ، جنہیں ابو الحسن 600 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، ھیئہ تحریر الشام کے عسکری آپریشنز کے شعبے کے نمایاں رہنماؤں میں سے ہیں۔ انہوں نے بشار الاسد حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے آپریشن کی قیادت کی تھی۔