مریم نواز کی27 جنوری کو پاکستان واپسی

   

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کی نائب صدر مریم نواز 27 جنوری کو وطن واپس آئیں گی۔پی ایم ایل این کے رہنما خواجہ عمران نذیر نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ محترمہ مریم پارٹی کی چیف آرگنائزر کے طور پر اپنی نئی ذمہ داری نبھائیں گی۔ اس کے ساتھ انہیں پنجاب اور خیبرپختونخوا صوبوں میں پارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل این نے ملک کی خاطر سخت فیصلے کیے جس کے لئے اسے سیاسی قیمت چکانی پڑی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان پاکھنڈی ہیں، جن کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے ۔پی ایم ایل این کے رہنما خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ان کی پارٹی حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کر رہی ہے جبکہ مسٹر عمران خان نے سیاسی ہراسانی کے سوا کچھ نہیں کیا ہے ۔