مزدور ملک کے ریڑھ کی ہڈی ہیں‘ مہربانی کرکے ان کی مدد کریں۔ پرینکا

,

   

نئی دہلی۔ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے ہفتہ کے روز کہاکہ مزدور ملک کے ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہہ سے بڑے پیمانے پر نقل مقام کرنے پر مجبور مزدوروں کی مدد کی جانی چاہئے۔

پرینکا نے اترپردیش کانگریس سے ایک ٹوئٹ شیئر کیا ج میں دیکھا گیا ہے کہ رات کے وقت کے باوجود نقل مقام کرنے والے مجبور پیدل چل رہے ہیں۔

پرینکا گاندھی نے ہندی میں ٹوئٹ کرکے لکھا کہ”غریب اور بے یارومددگار ہندوستانیوں کے ساتھ ایسا نہ کریں۔

ایسے حالات میں ہم انہیں چھوڑتے ہیں تو ہمیں شرمندہ ہونا چاہئے۔یہ ہمارے اپنے ہیں۔مزدور ہمارے ملک کے ریڑھ کی ہڈی ہیں۔

برائے مہربانی ان کی مدد کریں“۔کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سراجیوالا نے تین ریاستوں کے چیف منسٹران سے سوال کیا ہے کہ وہ کیوں مذکورہ ہجر ت کرنے والے مزدوروں کے لئے بسوں کا انتظام نہیں کررہے ہیں۔

سرجیوالا نے دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال‘ ہریانہ ایم ایل کھٹر اور اترپردیش چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ سے استفسار کیاکہ کیو ں ان لوگوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے کے لئے بسوں کا انتظام نہیں کیاجارہا ہے۔