مزید 400طالبات زہر کا شکار،عوام میں تشویش:ایران

   

تہران : ایران کے صوبہ اردبیل میں 400 سے زائد طالبات مزید زہر خوانی کا شکار ہو گئیں۔اسریران نیوز ویب سائٹ کے مطابق، اردبیل میڈیکل سائنس یونیورسٹی کے ریکٹر علی محمدیان نے بتایا کہ گزشتہ روز گیارہ مختلف اسکولوں کی 400 سے زائد طالبات زہر خوانی کا شکار ہو گئیں۔محمدیان نے بتایا کہ 302 طالبات کو چند گھنٹے کی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا جبکہ 100 طالبات زیر مشاہدہ رکھی گئی ہیں۔ریکٹر نے بتایا کہ طالبات کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ایران میں گزشتہ سال 30 نومبر سے طالبات کے مختلف اسکولوں میں زہر خوانی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں جن کی تعداد اب تک 3 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ ایرانی پارلیمان کے تعلیمی ،تحقیقاتی و ٹیکنولوجی کمیشن کے سدر علی رضا منادی صفیدان نے بتایا ہے کہ طالبات کیاجسام میں شامل سرایت شدہ زہر میں این ٹو گیس شامل تھی۔