مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری

,

   

یروشلم : قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے،یہودی شرپسندوں کے قبلہ اول پر دھاوے کے موقع پر انتہا پسند مذہبی لیڈر یہودا گلیک بھی موجود تھا اور اس نے یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاوے جاری رکھنے کی ترغیب دی ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کی مطابق منگل کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آبادکاروں اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت 149 یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے قبلہ اول حرمتی کی ہے۔اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنو یہودآبادکاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام تلمودی تعلیمات کیمطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے ہیں۔یہودی شرپسندوں کی طرف سے قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب دوسری طرف قابض فوج نے فلسطینی روزہ داروں کی قبلہ اول میں عبادت پر مزید قدغنیں عائد کردی ہیں۔بیت المقدس کی سرکردہ فلسطینی سماجی رہ نما ھنادی حلوانی نے کہا ہے کہ جب تک ہمارا یہ ایمان ہے کہ مسجد اقصیٰ ہماری ہے اور ہم حق پر ہیں تو باطن ہمیں جھکا نہیں سکتا۔ہم دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت کے سامنے بھی سر نہیں جھکائیں گے بلکہ ہم اللہ پر ایمان رکھیں گے۔