مسلمانان ہند پر ہونے والے مظالم اور ہجومی تشدد کی اواز اقوام متحدہ تک پہونچی

,

   

اقوام متحدہ کے اجلاس میں کہا گیا کہ پچھلے پانچ سالوں میں ہندوستان میں مسلمانوں اور دلتوں پر حد سے زائد ظلم کیا گیا ہے، اور ہجومی تشدد کےذریعے مسلمانوں اور دلتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ 

مزید کہا گیا کہ انکی مذہبی ازادی چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے اور انکو جی شری رام جیسے مذہبی نعرے زبردستی کہلوانے کی کوشش کی جا ہے۔ حال ہی میں چوبیس سالہ تبریز انصاری کو ظلم کا شکار بنایا گیا۔ اور ٹرین پر بھی انکو مسلمان ہونے کے ناطے ظلم کیا جا رہا ہے اور انہیں ٹرین سے باہر ڈھکیلا جا رہا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ برسراقتدار جماعت کا ایک رکن پارلیمان پرتاب سارنگی پارلیمان میں کھڑے ہو کر یہ کہتا ہے کہ جو وندے ماترم نہیں کہتا اسے ہندوستان میں رہنے کا حق نہیں۔ دیکھیں ویڈیو۔