مسلمانوں اور کمزور طبقات کو نظر انداز کرکے ملک ترقی یافتہ نہیں بن سکتا

   

نئی دہلی، 25مئی (یو این آئی) ملک میں پھیلی بدنظمی،نفرت کی مہم اور سیاسی انتقامی کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر، رکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا قومی تنظیم کے قومی صدر طارق انور نے کہا کہ کوئی بھی ملک ایک مخصوص طبقہ(مسلمان) کو نظر انداز کرکے ترقی یافتہ نہیں بن سکتا۔یہ بات انہوں نے آج یہاں منعقدہ آل انڈیا قومی تنظیم کے پروگرام ‘نیشنل ایکزی کیوٹیو میٹ’ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے وزات عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد لال قلعہ کی فصیل سے اپنے خطاب میں ‘سب کا ساتھ سب کا وکاس’ کا نعرہ دیا تھا لیکن زمین پراس کی سچائی کیا ہے اس سے آج ہر شخص واقف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کا یہ نعرہ جھوٹا ثابت ہوا۔