مسلم جماعتو ں سے تاریخ معاہدے کے بعد اٹلی نے کھولی گئی مساجدیں

,

   

روم۔بڑی مسلم تنظیموں کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے بعد مذکورہ اٹلی حکومت نے ملک میں کرونا وائرس کی وجہہ نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کے حصہ کے طور پر مساجد اور اسلامک سنٹرس کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دیدی ہے۔

اٹلی میں 18مئی سے تمام عبادت کے مقامات بشمول کتھولک گرجا گھر کھول دئے جائیں گے

وزیر اعظم کے دفتر پلازو چیگی میں ایک سرکاری تقریب میں مذکورہ پروٹوکال پر دستخط کی گئی ہے۔

تاہم مذکورہ مذہبی منتظمین نے صفائی اور سماجی دوری کے نفاذ و یقینی بنانے کا بھی عہد لیاہے۔9مارچ کے روز جب سے لاک ڈاؤن کا نفاذ عمل میں آیا ہے مساجد‘ دعائیہ اجتماعات ے مقامات اور اسلامک مراکز پوری طرح بند ہیں۔

ملک میں مسلم نمائندوں اور اٹلی کی حکومت کے درمیان میں طئے پایا ہوا یہ پہلا سرکاری معاہدہ ہے جس کو قانونی تسلیم ملی ہے۔

عرب نیوز کی خبر کے مطابق مذکورہ پروٹوکال پر وزیراعظم گوئساپی کونٹی‘ داخلی وزیر لوکینا لامرگوسی اور اسلامی تنظیموں کے نمائندگان‘ کورئیس(اٹلی اسلامک مذہبی کمیونٹی)‘ روم کی مذکورہ عظیم مسجد‘ اٹلی میں اسلامی تنظیموں اور کمیونٹیوں کی یونین اور اٹالین اسلامک کانفڈریشن نے اس پر دستخط کی ہے۔

مسلم اسوسیشنس کی نمائندگان اٹلی میں رہنے والی بنگالی‘ سینگالی اور پاکستانی کمیونٹیوں نے معاہدے کی حمایت کی ہے۔

اٹلی کی اسلامک کمیونٹیوں کی یونین کے صدر یسین لافارم نے تاہم کہا ہے کہ معاہدے کے باوجود عید الفطرکے لئے تمام مساجدیں بند رہنے کی بات اٹلی کے وزیر اعظم نے بتائی ہے