آسام چیف منسٹر ہیمانتا بسواس نے عہد لیاہے کہ جب تک وہ زندہ ہیں آسام میں کم عمری بچوں کی شادی کی وہ اجازت نہیں دیں گے
حیدرآباد۔ اے ائی ایم ائی ایم صدر اسدالدین اویسی نے آسام میں بی جے پی حکومت پر اپنی شدید برہمی کا اظہار مسلم میریج ایکٹ برخواست کرنے پر کیاہے‘برسراقتدار پارٹی پر مسلمانوں سے ”شریعت“ کو ’چھیننے“ کا الزام لگایاہے۔
ایک عوامی جلسہ عام کے دوران اسدالدین اویسی نے یہ بیان دیاہے۔آسام چیف منسٹر ہیمانتا بسواس نے عہد لیاہے کہ جب تک وہ زندہ ہیں آسام میں کم عمری بچوں کی شادی کی وہ اجازت نہیں دیں گے۔
اسمبلی میں اپنی تقریر میں انہوں نے سیاسی مخالفین کو چیالنج کیا اور کہاکہ ”میں سیاسی طور پر تم کوچیالنج کرتاہوں۔
میں 2026تک یہ دوکان بند کردوں گا“۔
ریاستی کابینہ نے جمعہ کے روز آسام رپیلنگ آرڈیننس 2024کو منظوری دیتے ہوئے برطانوی دور کے میریج او رطلاق ایکٹ بالخصوص مسلمان کو بدل دیاہے۔
اس اقدام کے بعد چیف منسٹر آسام نے کہاتھا کہ ریاست کی مسلم عورتوں کو ”اذیت اور استحصال“ سے راحت مل جائیگی اس کے علاوہ مزیدکہاتھا کہ بچوں کی شادی کے دور کا یہ خاتمہ ہوگا