حیدرآباد۔چیرمن تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کے مطابق مذکورہ تلنگانہ وقف بورڈ مسلم نعشوں کی تدفین میں مدد کے لئے بہت جلد ایک ہلپ لائن نمبر شروع کررہا ہے۔
مذکورہ ہلپ لائن رزاق منزل کے وقف بورڈ پر نصب کیاجائے گاجو ایک ٹول فری نمبر نہیں ہوگا۔ سی ای او وقف بورڈ ایم اے حمید نے کہاکہ چیرمن تلنگانہ وقف بورڈ محمد سلیم نے ہفتہ کے روز مسلم نعشوں کی تدفین میں مددکے لئے ہفتہ کے روز وقف بورڈ ہلپ ڈسک کا افتتاح انجام دیاہے‘ اور یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ ہندوستان کا پہلا وقف بورڈ ہے جس نے اس طرح کاکوئی ہلپ لائن نمبر قائم کیاہے۔
مذکورہ ہلپ ڈسک کی جانب سے جن مسلم نعشوں کو تدفین میں مشکلات پیش آرہی ہیں ان کی پریشانیوں کو دور کرے گا۔
نارسنگی کے رہنے والے ایک مسلم شخص جس کی موت قلب پر حملے کی وجہہ سے ہوئی تھی ان کے گھر والوں کو چار قبرستانوں سے رابطہ کرنے کے باوجود جگہ دینے سے انکار کی وجہہ سے تدفین کے لئے مشکلات پیش آنے کے بعد اس ہلپ لائن سنٹر کی شروعات عمل میں ائی ہے۔
پیر کی صبح حیدرآباد کے مضافات گندھم گوڑے کے رہنے والے میاں کا انتقال ہوگیاتھا۔ مذکورہ 55سالہ خواجہ میاں کو تدفین کے لئے قبرستان میں جگہ دینے سے انکار کے اور مقامی لیڈارن کی مداخلت کے بعد انہیں ایک شمشان گھاٹ میں دفن کرنا پڑا تھا۔
ہندوستان کا پہلا ٹی ایس وقف بورڈ جس نے مسلم نعشوں کی تدفین کے لئے ہلپ لائن کی شروعات کی ہے۔
چیرمن نے بتایا کہ”یہ ہلپ ڈسک 24/7گھنٹے دستیاب رہے گا اور تلنگانہ بھر کے مسلمانوں کے فون کالس کو حیدرآباد میں وصول کیاجائے اور علاقائی کنٹرول روم سے رابطے کے ذریعہ لوگوں کی پریشانیوں کو دورکیاجائے گا“۔
تمام ٹیلی کام اپریٹرس سے اس نمبر پر لازمی طور پر کال کیا جاسکے گا۔
مذکورہ ہلپ لائن نمبر 7995560136ہے