مسلم ٹیچر کے ساتھ لفٹ میں بدسلوکی، ملزم منوج کمار گرفتار

   

نئی دہلی : اترپردیش کی غازی آباد پولیس نے ایک غنڈہ کو اردو ٹیچر کے ساتھ بدسلوکی کرنے ، جے ایس آر کا نعرہ لگانے پر مجبور کرنے اور انہیں سوسائٹی سے زبردستی باہر نکال دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مسلم ٹیچر محمد عالمگیر کو منوخ کمار نامی شخص نے اس وقت مبینہ طور پر غنڈہ گردی کا نشانہ بنایا جب وہ ٹیوشن پڑھانے کیلئے ایک عمارت کی لفٹ میں جارہے تھے ۔ منوج نے محمد عالمگیر کے مسلمان ہونے کی وجہ اس کے ساتھ بدسلوکی کی اور جے ایس آر کے نعرہ لگانے پر مجبور کیا ۔شکایت موصول ہونے پر منوج کو پولیس نے حراست میں لیا اور مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔ اردو ٹیچر محمد عالمگیر نے پولیس کو بتایا کہ ملزم انتہائیجارحانہ انداز میں اسے زبردستی جے ایس آر کا نعرہ لگانے پر مجبور کرتا رہا جبکہ وہ خاموش رہے ۔ عالمگیر کے مطابق انہیں زبردستی عمارت سے باہر جانے کیلئے مجبور کیا گیا اور اس دوران منوج نے مسلمانوں کے خلاف نازیبا ریمارکس بھی کئے ۔پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور ملوث دیگر افراد کی شناخت کی جارہی ہے ۔