امریکی نائب صدارتی امیدواروں کے درمیان مباحث
واشنگٹن : امریکی صدارتی انتخابات کے لئے نائب صدر کے مباحث دونوں ہی امیدواروں میک پینس اور کملا ہیرس کے درمیان زبردست نوک جھونک ہوئی۔ سوال کنندہ نے نائب صدر سے جب سوالات کئے تو جواب دینے کے دوران اُنھوں نے کچھ ناقابل قبول باتیں کہیں۔ کملا ہیرس نے اِن کے بیان کا جواب دینا شروع کیا تو نائب صدر پینس درمیان میں بول اُٹھے، اس پر کملا ہیرس نے کہاکہ ’مسٹر نائب صدر میں بات کررہی ہوں، پہلے مجھے میری بات ختم کرنے دیجئے‘۔ 90 منٹ تک جاری بحث میں دونوں ہی امیدواروں کے لئے کچھ لمحات مضبوط اور کچھ لمحات کمزور بھی رہے۔ اِن کی بات چیت میں کورونا وائرس سے نمٹنے ٹرمپ نظم و نسق کے اقدامات، چین اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے عنوانات شامل تھے۔