کولکاتا : مرکزی وزیر داخلہ نے مشنری آف چیریٹی (مدر ٹریسا)کا ایف سی آر کی تجدید کردی ہے ۔تاہم ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ڈیریک اوبرائن نے ایف سی آر کو لے کرمرکزی حکومت کے رویہ کی تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ محبت کی طاقت 56انچ کی طاقت سے کہیں زیادہ مضبوط ہے ۔ خیال رہے کہ مشنری آف چیریٹی اور ملک کے دیگر 6ہزار تنظیموں کے لائسنس کوفارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ کے تحت تجدید نہیں کی گئی تھی۔اس کے بعد مشنری آف چیریٹی نے دسمبر میں اپنے بینک اکاؤنٹ کو بند کرنے کی درخواست دی تھی۔