مظاہرین کیخلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی

   

جونپور: وارانسی ڈویژن کے انسپکٹر جنرل آف پولیس(آئی جی)ستیہ نارائن نے کہا کہ ہے جونپور میں ہفتہ کو اگنی پتھ اسکیم کی مخالفت کے نام پر تشدد کرنے والے 41شرپسندوں کو13موٹر سائیکلوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے ۔ سبھی کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ستیہ نارائن ہفتہ کو اگنی پتھ کی مخالفت میں ضلع جونپور کے لالا بازار میں پرتشدد مظاہرے کے بعد حالات کو سنبھالنے کے لئے خود پہنچے تھے ۔ اس کے بعد پولیس نے تیزی سے کاروائی کرتے ہوئے 41مظاہرین کو حراست میں لیا ہے ۔