مظاہرین کی قربانیاں رنگ لائیں: این آر سی فی الحال نافذ نہیں ہوگا: امیت شاہ

,

   

نئی دہلی: شاہین باغ اور ملک کے دیگر مقامات پر شہریت ترمیمی قانون‘ این آر سی اور این پی آر کیخلاف زبردست احتجاج، مظاہرے اور نوجوانوں کی قربانیاں رنگ لائیں۔ ذرائع کے مطابق مودی حکومت نے فی الحال ملک میں این آر سی نافذ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ حکومت ابھی تک ملک میں این آر سی نافذ کرنے کے تعلق سے فیصلہ نہیں کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے فی الحال این آر سی نافذ نہ کرنے کو احتجاجیوں کی پہلی کامیابی مانی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پارلیمنٹ سیشن میں امیت شاہ نے بڑے فاتحانہ انداز میں کہا تھا کہ این آر سی کو پورے ملک میں بہت جلد نافذ کی جائے گا۔ ان کے اس بیان کے بعد سے ملک میں احتجاجوں میں اضافہ ہو گیا تھا۔ اترپردیش میں پولیس نے احتجاجیوں پر گولیوں کی بوچھار کردی۔ ہزاروں افراد کو پولیس نے جیلوں میں محرو س کردیا ہے لیکن مظاہرین کا عزم و حوصلہ پست نہیں ہوا۔