نئی دہلی : اترپردیش کے مظفر نگر کی ایک عدالت نے 2013 ء کے فسادات کے لئے بی جے پی رکن اسمبلی وکرم سینی کے بشمول 12 مجرمین کو سزا سنائی ہے۔ تمام افراد کو 10 لاکھ روپئے جرمانہ کے ساتھ دو سال کی سخت قید کی سزا کاٹنی ہوگی۔ ان سب کے خلاف عدالت میں کافی عرصہ سے کیس چل رہا تھا۔ مقدمہ کی سماعت کے بعد سب کو قصوروار قرار دیا گیا۔ اس معاملہ میں 15 دیگر ملزمین کو ناکافی ثبوت کی بنا بری کردیا گیا۔