معاشی سست روی ، تجارتی جنگ کا اثر چین نے جی ڈی پی نشانہ گھٹادیا

   

بیجنگ ۔ 5مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) چین نے امریکہ کے ساتھ جاری تجارتی جنگ اور مسلسل برقرار معاشی سست روی کے درمیان بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اس سال اپنے جی ڈی پی کا ٹارگٹ 6.5فیصد سے گھٹا کر 6فیصد کردیا ہے ۔ وزیراعظم لی کیقیانگ نے آج متنبہ کیا کہ ترقی کیلئے ماحول زیادہ مشکل اور پیچیدہ ہوتا جارہا ہے ۔ 2018 میں مجموعی دیسی پیداوار ( جی ڈی پی ) کا نشانہ 6.5فیصد رکھا گیاتھا جسے اب تمام ترحالات دیکھتے ہوئے گھٹا دیا گیا ہے ۔چینی وزیراعظم نے اس سال پارلیمنٹ کے سالانہ سیشن میں اپنی رپورٹ پیش کی ۔ سارے چین سے تقریباً 3000مندوبین آج نیشنل پیپلز کانگریس کے سالانہ سیشن کی شروعات کیلئے بیجنگ میں جمع ہوئے ۔ امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگ کے علاوہ چین کو معاشی رفتار میں انحطاط کا بھی لگاتار سامنا رہا ہے جو ترقی میں نمایاں رکاوٹ بنتا جارہا ہے ۔