جگتیال۔20 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر جگتیال کے معروف‘ مترنم مزاحیہ شاعر محمد منور الدین المروف کریٹکل جگتیالی کو ریاست تلنگانہ کی تاسیس کی دہائی تقاریب کے موقع پر مربوط ضلعی دفاترکی عمارت میں تلنگانہ یوم ادب کے عنوان پر منعقدہ مشاعر ے کوی سمیلن میں ضلع کلکٹر جگتیال محترمہ شیخ یاسمین باشاہ نے توصیفی سند مومنٹو دیا اور شال پوشی وگلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔ اس مشاعرے میں ریاستی وزیر سماجی اقلیتی بہبود کپولہ ایشور‘ رکن اسمبلی جگتیال ڈاکٹر ایم سنجے کمار‘ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی مندا مکرندو ‘ ضلعی لائبریری چیئرمین ڈاکٹر چندرا شیکھر گوڑ‘ضلع پریشد چیئرمین داوا وسنتا سریش ‘نے شرکت کی۔رکن اسمبلی جگتیال ڈاکٹر ایم سنجے کمار نے کرٹیکل جگتیالی کی’’ تلنگانہ نظم‘‘کو کافی پسند کیا اور مبارکباد دی۔ کریٹکل جگتیالی کوحکومت تلنگانہ کی جانب سے توصیفی سند دئیے جانے پرحافظ محمد عبدالرحیم ‘ عظیم الدین راہی‘محمد عماد الدین عمیر ‘سید جمیل‘ محمد عبدالرحیم اے ای ‘ عمران زین‘شجیع الدین اختر‘ محمدعبدالباری ‘عرفان ابراہیم‘ محمد عبدالعلیم جنید‘ محمد عابد‘ محمد امجد‘ محمد عبدالجلیل ‘ محمد شکیل‘ محمد خلیل ‘ محمد کلیم ‘ محمد فہیم الدین دوحہ قطر‘محمد سمیع الدین دوحہ قطر‘ محمد مظفر الدین دوحہ قطر‘ اور دیگر نے مبارکباد دی۔