نیویارک : امریکی ریاست کینٹکی کی رہائشی یہ عمر رسیدہ خاتون تصویر میں اپنی 5 نسلوں کے ساتھ موجود ہیں جن میں ان کی بیٹی، نواسی، نواسی کی بیٹی، نواسی کی نواسی، اور پھر اْسی نواسی کی بیٹی شامل ہیں۔مذکورہ بالا تصویر میں 6 نسلوں کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ جیسے ہی یہ تصویر آن لائن اپلوڈ ہوئی، انٹرنیٹ صارفین حیران رہ گئے اور تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔تصویر میں ٹیلر ہاکنز نامی خاتون جو بچی گود میں لے رہی ہیں اْس کی عمر 7 ماہ ہے اور نام زہاویہ وائٹیکر ہے۔ یہ بچی خاتون کی نسل سے 621 ویں اولاد ہے جبکہ جون میں ایک اور بچے کی عنقریب ولادت سے یہ تعداد 622 ہوجائیگی۔یہ تصویر فروری کے آخر میں اس نرسنگ ہوم میں لی گئی تھی جہاں ٹیلر ہاکنز رہائش پذیر ہیں۔ پوتی شیرل بلیسنگ نے تصویر لی اور 58 سالہ پوتی گریسی اسنو ہوویل نے اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔