حیدرآباد۔/9ڈسمبر، ( سیاست نیوز) نواحی علاقہ معین آباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 15 افراد زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈرائیور کی بے قابو رفتار اور ٹائر پھٹنے سے حادثہ پیش آیا اور گاڑی اُلٹ گئی تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 25 سالہ شیوا کمار، 30 سالہ شیکھر ، 23 سالہ بالراجو، 38 سالہ راما سوامی کے علاوہ رویندر ریڈی، رنگاریڈی، گوپال، راجندریا، ہریشور ریڈی، متیم ریڈی ، منڈیا ، سرینواس، نیڈو رنگاریڈی اور ششی دھر ریڈی زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی افراد کسان ہیں جو پھول فروخت کرنے کیلئے اکثر معین آباد سے شہر حیدرآباد کے گڈی ملکا پور کو آتے ہیں۔ پولیس نے زخمیوں کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع