کولکاتہ، 6 مئی (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ چہارشنبہ کے روز کولکاتہ پہنچے جہاں انہوں نے نو منتخب بی جے پی اراکینِ اسمبلی کی ایک اہم میٹنگ کی صدارت کی۔ اس اجلاس کا مقصد پارٹی کے قانون ساز لیڈر کا انتخاب کرنا ہے جو عملی طور پر ریاست کے اگلے وزیر اعلیٰ کے نام کا فیصلہ ہوگا۔ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی شاندار کامیابی کے بعد پارٹی کی مرکزی قیادت نے انتخابی عمل کی نگرانی کے لیے امیت شاہ کو مبصر مقرر کیا ہے ، جبکہ اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن مانجھی کو شریک مبصر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔